گویانگ، چین، 9 جولائی 2023 /PRNewswire/ — Huanqiu.com کی ایک خبروں کی رپورٹ:
چین کا واحد قومی سطح کا عالمی فورم جو ماحولیاتی تمدن پر توجہ برقرار رکھتا ہے، ایکو فورم گلوبل گویانگ 2023ء، ہفتے کے دن جنوب مغربی چین کے صوبہ گوئژو کے دارالحکومت گویانگ میں شروع ہوا۔
اس سال کی تقریب، جس کا موضوع "انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی میں جدت کی تلاش — کاربن میں کمی اور سرسبزی و شادابی کے ارتقاء کو فروغ دینا” تھا، نے آن لائن اور آف لائن ہر دو سرگرمیوں کے ساتھ 2,500 سے زائد شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
دو روزہ ایونٹ کے دوران موضوع پر مبنی ذیلی فورمز، کاربن میں کمی اور سرسبزی والی صنعتوں میں جدید ترین تکنیکوں، مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ کاروباری فروغ کی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔
2009ء میں اپنے قیام کے بعد سے، فورم نے کامیابی سے 11 اجلاس منعقد کیے ہیں۔
رابطہ: ما ژیاؤچن، +86-15201186913, maxiaochun@huanqiu.com