کھون گیئن، تھائی لینڈ، 22 اگست 2023 / PRNewswire/تھائی لینڈ کے شہر کھون گیئن میں راچافروئیک ہسپتال نے طبی سفری خدمات کے لیے گلوبل ہیلتھ کیئر اکریڈیشن (GHA) کے لئے امتیاز کے ساتھ GHA اکریڈیشن حاصل کر کے ایک اہم سنگ میل طے کر لیا ہے۔ یہ اعزاز عالمی سطح کی طبی خدمات فراہم کرنے کے بارے میں ایک غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتا ہے اور اسے غیر معمولی نگہداشت کے حصول کے لئے طبی مسافروں کے لئے ایک قابل اعتماد مقام کے طور پر پیش کرتا ہے۔ راچافروئک شمال مشرقی تھائی لینڈ میں طبی سفر کی اکریڈيشن میں قائدانہ حیثيت رکھنے والے ادارے GHA سے یہ اعلیٰ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ہسپتال ہے۔
اپنے قابل احترام چیف ایگزیکیٹیو افسر ڈاکٹر تیراوت سریناکرین کی قیادت میں راچافروئک ہسپتال نے اپنی غیر معمولی طبی نگہداشت کی خدمات اور مریض پر مرتکز طرزعمل کے لئے اعلیٰ درجے کی شہرت حاصل کی ہے۔ ہسپتال کے امتیاز کے حصول نے اسے خطے میں طبی نگہداشت کی صنعت میں ایک قائد کی حیثيت دلا دی ہے۔ ڈاکٹر تیراوت کے مطابق، "راچافروئک ہسپتال میں ہمارے ہر کام کے پیچھے انسانی ہمدردی کا جذبہ کارفرما ہے۔ ہمارے طبی فراہمی کے نظاموں کو گہری سوچ بچار کے ساتھ تیار، ان کا انتظام اور ان کو زیر عمل لایا جاتا ہے، ایک ایسے مشفقانہ اور با مقصد رویے کے ساتھ جس کے تحت ہر مریض کے عقائد، اقدار، جذبات، ثقافتی پس منظر اور انفرادی ضروریات کا احترام کیا جاتا ہے۔ فرد پر مرتکز یہ غیر متزلزل طریقہ کار ہماری طبی نگہداشت کے فلسفے اور طرز عمل کا بنیادی حصہ ہے۔”
راچافروئک ہسپتال کے طبی سفر کی خدمات میں امتیاز حاصل کرنے کی کوشش میں GHA کی اعلی درجے کی اکریڈیشن ایک نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ مریض کو غیر معمولی تجربات فراہم کرنے کے ساتھ کلینیکل نتائج اور سلامتی کے لیے ہسپتال کا عزم، اس کو خطے میں ایک قائدانہ حیثیت رکھنے والے ادارے کے طور پر نمایاں کرتا ہے۔
ڈاکٹر تیراوت نے مزید بتایا، "راچافروئیک ہسپتال کا GHA کے ساتھ بہت اچھا تجربہ رہا ہے۔ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ GHA کی سرویئر ٹیم نے پورے عمل میں دوستانہ اور گرمجوشی کا رویہ برقرار رکھتے ہوئے GHA کے تمام معیارات کے مطابق انتہائی باریک بینی سے تشخیصی جائزہ انجام دیا۔ جس کے نتیجے میں، ہمارے سامنے نہ صرف اپنا کلی جائزہ آیا ہے بلکہ ہم میں GHA کے اکریڈيشن کے عمل کے بارے میں حقیقی طور پر اعتماد پیدا ہوا۔ امتیاز کے ساتھ GHA اکریڈيشن ایک سرکردہ طبی ادارے کے طور پر ہماری حیثيت کا اعادہ کرتی ہے اور عالمی سطح کی نگہداشت فراہم کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط بناتی ہے۔
گلوبل ہیلتھ کیئر اکریڈيشن طبی سیاحت اور صحت کی سیاحت کی صنعت میں ایک معروف ادارہ ہے۔ ان کے ISQua/IEEA کی جانب سے تسلیم شدہ بین الاقوامی معیارات اور طبی سفر کے لیے پیشہ ورانہ اقدار سرکردہ عالمی ماہرین، بشمول طبی فراہم کنندگان، بیمہ کاروں اور آجروں کے اشتراک عمل سے تیار کی جاتی ہیں۔ GHA کی اکریڈیشن کی مہر اعتماد کی علامت ہے، مریضوں اور بین الاقوامی ادائیگی کنندگان کو یقین دلاتے ہوئے کہ راچا فروئیک ہسپتال نے مریض کی سلامتی اور مریض کے مجموعی تجربہ کو بہتر بنانے کے لئے جامع طریقہ کار اور پالیسیاں نافذ کی ہوئی ہیں۔
اکریڈيشن کا عمل طبی نگہداشت کے فراہم کنندگان کو طبی سفر کے مریضوں کو راغب کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے نہ صرف کلینیکل نتائج میں بہتری آتی ہے بلکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی پر بھی مثبت طور پر اثرانداز ہوتا ہے۔
گلوبل ہیلتھ کیئر اکریڈيشن کی چیف ایگزیکیٹیو افسر مس رینی-میری سٹیفانو نے کہا، "ہمیں راچا فروئیک ہپستال کو امتیاز کے ساتھ اکریڈيشن پیش کرنے پر خوشی ہو رہی ہے، جو کہ GHA کا اعلی ترین اعزاز ہے، جو اس بات کا مظہر ہے کہ انہوں نے طبی سفر کے مریض کے سفر میں تمام کڑے بین الاقوامی بنچ مارکس کو پورا کیا ہے۔ "ابتدائی انکوائریوں سے لیکر بعد از ڈسچارج معاونت تک، راچا فروئیک ہر مریض کو غیر معمولی طور پر شخصی بنائی گئی نگہداشت اور خدمات فراہم کرتا ہے۔ ان کا سفر کرنے والے مریضوں کے اطمینان اور بہبود کے لئے عزم اور مسلسل بہتری لانے پر توجہ مرکوز کرنا واقعی قابل تعریف ہے۔ میں ڈاکٹر تیراوت اور راچا فروئیک ہسپتال کی پوری ٹیم کو اس امتیاز کے حصول کے نیتجے میں یہ انتہائی مستحق اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کرتی ہوں۔
امتیاز کے ساتھ GHA اکریڈيشن کے حصول کے ساتھ، راچا فروئیک ہسپتال بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ فراہم کنندگان کے معزز نیٹ میں شامل ہو گیا ہے۔ GHA کے صارف آگاہی پیش قدمیوں کے ذریعے اس اعزاز کی وجہ سے مرئیت میں اضافہ بھی ہوتا ہے، جس سے عالمی سطح پر صارفین تک پہنچا جا سکتا ہے اور راچا فروئیک ہسپتال کی حیثيت کو مزید ایک قابل اعتماد اور عالمی سطح پر ترجیحی طبی نگہداشت کا مقام دلاتا ہے۔
راچا فروئیک ہسپتال کے بارے میں
راچا فروئیک ہسپتال تھائی لینڈ کے شمال مشرقی علاقے میں کھون گیئن میں واقع ہے۔ اس ہسپتال کا قیام 1994 میں ایک 50 بستر کے نجی جنرل ہسپتال کے طور پر اور 2018 میں 200 بستر کے "صحت یاب ہونے والے ماحول کے ہسپتال” کے طور پر عمل میں آیا۔ ہمارا مقصد بین الاقوامی معیارات اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طبی نگہداشت فراہم کرنا ہے۔ اس طرح، ہم مریض کو بطور ایک مریض دیکھتے ہیں، نہ کے ایک گاہک کے طور پر، ڈاکٹر کو ایک ڈاکٹر نہ کہ محض ایک طبی سروس فراہم کنندہ کے طور پر۔ ہمارا پورا عملہ "نگہداشت فراہم کنندگان” ہیں جن سب کا ایک ہی مقصد ہے اور ادارے کے بنیادی تصور "دینے کے ذریعے خوشی” سے ہم آہنگ ہیں۔
گلوبل ہیلتھ کیئر اکریڈيشن (GHA) کے بارے میں:
گلوبل ہیلتھ کیئر اکریڈيشن® (GHA) طبی اور بہبود کے سفر، صحت کے لیے سفر، سلامتی اور بہبود پر مرتکز اکریڈيشن اور سندکاری فراہم کرنے والی ایک تسلیم شدہ عالمی اتھارٹی ہے۔ اس کا قیام 2016 میں ہوا اور GHA کا ابتدائی کاروباری مقصد طبی مسافروں کے لیے مریض کے تجربہ کو بہتر بنانا اور طبی نگہداشت کے فراہم کنندگان کو کوالٹی کی جواز دہی، مرئیت کو بڑھانے اور طبی سفر کے لئے ایک مستحکم کاروباری ماڈل کو نافذ کرنے میں معاونت فراہم کرنا تھا۔ اس کے بعد سے، GHA نے اداروں اور افراد کے لئے مختلف نوع کے پروگرام شروع کیے ہیں بشمول اکریڈیشن، سندکاری، تربیت اور صحت و بہبود کے تمام پہلوؤں میں فروغ اور بہتر کاری کی خدمات۔, , ,
لوگو- https://mma.prnewswire.com/media/1705658/Global_Healthcare_Accreditation.jpg