Close Menu
    What's Hot

    پی ایم مودی نے نیس میں انڈیا فرانس ٹیکنالوجی اور اختراعی تعلقات کو مضبوط کیا۔

    جون 17, 2026

    دبئی کسٹمز نے 1.332 ٹن ٹیپینٹاڈول کو ضبط کرنے میں مدد کی۔

    جون 16, 2026

    اتحاد نے ابوظہبی کے زائرین کے لیے مفت طبی کور کا اضافہ کیا ہے۔

    جون 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain RozanaKhabrain Rozana
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Khabrain RozanaKhabrain Rozana
    گھر » نے پاکستان میں سیلاب سے راحت کی کوششوں میں مدد کے لیے Alkhidmat Foundation کو $150,000 کا عطیہ
    PR Newswire

    نے پاکستان میں سیلاب سے راحت کی کوششوں میں مدد کے لیے Alkhidmat Foundation کو $150,000 کا عطیہ

    اکتوبر 6, 2025
    Facebook Twitter LinkedIn Telegram Pinterest Tumblr Reddit WhatsApp Email

    اسلام آباد،6  اکتوبر 2025 /PRNewswire/ — ستمبر کے تباہ کن سیلاب کے جواب اقدام میں، جس نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کو بری طرح متاثر کیا، عالمی بلاک چین کمپنی، Binance کا مخیر ادارہ،  Binance Charity اس علاقے میں راحت رسانی کوششوں میں پاکستان میں موجود Alkhidmat Foundation کو $150,000 کا عطیہ دے رہا ہے۔

    Binance Charity کے عطیہ کو خوراک، حفظان صحت کی کٹس، اور صاف پانی کے لیے مالی امداد کے ساتھ ہی خیموں، ترپالوں، اور ڈگنیٹی کٹس کے لیے ہمدردانہ امداد کی طرف بھیجا جائے گا، جس سے بہت ہی ضروری اعانت اور مدد فراہم ہوگی۔

    Binance میں Humza Kha، آپریشنز، MENA نے کہا، “ہمارے خیالات تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے ہر فرد کے ساتھ ہیں۔ اس طرح کے اوقات میں، یہ بہت ضروری ہے کہ کمیونٹیز اور تنظیمیں سب سے زیادہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اکٹھے ہوں۔ Alkhidmat Foundation, کے ساتھ کام کر کے، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا تعاون زمینی سطح پر فوری راحت فراہم کرے گا اور تعمیر نو اور بحالی کا طویل سفر شروع کرنے میں فیملیز کی مدد کرے گا۔”

    Alkhidmat Foundation کے PR کے سربراہ Shoaib Hashmi نے تبصرہ کیا، “اس نازک وقت میں Binance کے تعاون کے لیے ہم ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ فنڈز سے ہمیں ان فیملیز کے لیے جو سیلاب میں بہت کچھ کھو چکے ہیں، پناہ گاہ اور صاف پانی سے لے کر خوراک تک، راحت مہیا کرنے میں سہولت ملے گی۔ اس طرح کی شراکتیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کمیونٹیز کی زندگیوں کی تعمیر نو میں ان کی مدد کے لیے ہم جلدی سے اور مؤثر طریقے سے جوابی اقدام کر سکتے ہیں۔ Binance جیسی کمپنیوں کی طرف سے دکھائی گئی یکجہتی اور احساس ذمہ داری ہمیں اپنے مشن کو جاری رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ ان کی حمایت ایک یاد دہانی ہے کہ ہم مل کر ان کمیونٹیز کے لیے راحت، امید اور لچک لا سکتے ہیں جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔”

    پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین Bilal Bin Saqib نے مزید کہا، “ان سیلابوں نے پاکستان میں بہت سی کمیونٹیز کے لیے ناقابلِ فہم مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ چونکہ ہم متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہیں، لہذا ہم نئے ٹولز کو بھی اپناتے ہیں جو تیزی سے اور وسیع تر جوابدہی کے ساتھ مدد مہیا کر سکتے ہیں۔ Crypto ٹیکنالوجی کے لیے راہ ہموار کر رہا ہے جو انسانیت پسندی کی سب سے بڑی ضرورت کے وقت اس کے لیے ایک طاقت کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔”

    بحران کے وقت، ہر گھڑی اہمیت رکھتی ہے۔ Crypto سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فنڈز کو تیزی سے اور شفاف طریقے سے منتقل کرنے دیتا ہے، نیز اس راہ کو سست یا کمزور نہیں کرتا ہے۔ یہ واضح کرتا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کو جہاں ضرورت ہے وہاں – اچھے وقت میں، محفوظ طریقے سے اور مؤثر طریقے سے – کس طرح راحت مل سکتی ہے۔

    Alkhidmat Foundation کے پاس متاثرہ کمیونٹیز کو مدد فراہم کرنے کے خواہشمند کسی بھی شخص کے لیے مندرجہ ذیل عطیہ کے پتے کے ذریعے ایک کھلا فنڈ ریزر بھی ہے۔

    Binance Charity کے بارے میں

    Binance Charity ایک سرکردہ فلاحی تنظیم ہے جو بحران کے وقت شفاف، موثر اور بروقت مدد فراہم کرنے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتی ہے۔ cryptocurrencies اور Web3 کی تدابیر کی طاقت کو بروئے کار لا کر، Binance Charity کا مقصد ضرورت مندوں اور زندگیوں اور کمیونٹیز کی تعمیر نو کے لیے درکار وسائل کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔ عالمگیر انسانیت پسندانہ مقاصد کے لیے مضبوط وابستگی کے ساتھ، Binance Charity دنیا بھر میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اختراعی طریقوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔

    تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/2787745/Binance_Charity_Alkhidmat_Foundation.jpg

    میڈیا کے سوالات: Binance PR اور مواصلات، pr@binance.com

    Related Posts

    Beauty of Joseon کو Euromonitor International کی جانب سے “Global No.1 K-Beauty Suncare Brand in Online Sales” کا اعزاز حاصل

    جون 9, 2026

    Cantor نے ADGM کی منظوری حاصل کی، جس سے مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاری بینکنگ پلیٹ فارم کو وسعت ملی

    مئی 22, 2026

    ADGM نے MEASA کے سرکردہ IFC کے طور پر AUM میں ‎57% اضافے، Q1 2026 میں 13,000 سے زیادہ فعال لائسنس کے ساتھ پوزیشن کو مضبوط کیا

    مئی 20, 2026
    تازہ ترین خبریں

    پی ایم مودی نے نیس میں انڈیا فرانس ٹیکنالوجی اور اختراعی تعلقات کو مضبوط کیا۔

    جون 17, 2026

    دبئی کسٹمز نے 1.332 ٹن ٹیپینٹاڈول کو ضبط کرنے میں مدد کی۔

    جون 16, 2026

    اتحاد نے ابوظہبی کے زائرین کے لیے مفت طبی کور کا اضافہ کیا ہے۔

    جون 14, 2026

    ڈی آر کانگو میں ایبولا کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ ڈبلیو ایچ او نے پھیلاؤ پر خبردار کیا ہے۔

    جون 13, 2026

    دبئی کسٹمز نے ہوائی اڈے پر 223 زندہ جانوروں کو روک لیا۔

    جون 13, 2026

    کویت کی فضائی حدود کی مختصر بندش کے بعد پروازیں دوبارہ شروع ہو گئیں۔

    جون 11, 2026

    ڈی آر کانگو ایبولا کے کیسز بڑھ کر 598 ہو گئے جب کہ اموات 115 تک پہنچ گئیں۔

    جون 10, 2026

    سام سنگ 59.2B امریکی ڈالر خرچ کے ساتھ عالمی چپ سرمایہ کاری میں سرفہرست ہے۔

    جون 10, 2026
    © 2022 Peshawar Daily | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.