سنگاپور، 5 جون 2023 /PRNewswire/– 5 جون 2023 کو عالمی یوم ماحولیات 50 برس کا ہو رہا ہے۔ ٹرینا سولر، ایک رہنما عالمی PV اور اسمارٹ انرجی کا کلی حل فراہم کنندہ جو آغاز سے ہی کیوٹو پروٹوکول سے متاثر ہے، گزشتہ 25 سالوں سے قابل تجدید توانائی کے ذریعے استحکام کو فروغ دیتے ہوئے شمسی توانائی کو سب کے لئے قابل رسائی بنانے کے مشن کے لئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔
ٹرینا سولر 2030 تک عالمی صنعت کاری اور کاروائیوں میں 100 فیصد قابل تجدید توانائی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ پیرس معاہدے کے ماحول کے اہداف میں حصہ ڈال سکے۔ کمپنی نے کئی کلی صفر طریقہ کاروں کا نفاذ کرتے ہوئے اپنی استحکام کی کوششوں کو توسیع دی ہے، بشمول: کلی صفر کاروائیاں، کلی صفر ویلیو چین، اور کلی صفر مصنوعات۔
سرسبز زین کا عزم پورا کرنے کے لئے کلی صفر کاروائیاں
2030 کا ہدف پورا کرنے کے لئے ٹرینا سولر نے کئی اقسام کے کاربن کا اثر ختم کرنے والے اقدامات استعمال کیے ہیں۔ پلان میں توانائی کی فعالیت میں اصلاحات، کلی صفر صنعتی پارک اور فیکٹریاں، ضیاع میں کمی، دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ (3Rs)، قابل تجدید توانائی کا استعمال، توانائی اور کاربن کے اخراجات کی ڈیجیٹل منیجمنٹ، اور کاربن میں کمی لانے کی ٹیکنالوجی کی تیاری اور نفاذ شامل ہیں۔
ٹرینا سولر اپنی کاروائیوں کے ہر عنصر میں ماحولیاتی ذمہ داری شامل کرنے پر مصر ہے۔ کمپنی نے اپنے تمام عالمی پلانٹس میں ایک جامع اور مؤثر ISO14001 ماحولیاتی منیجمنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے، جس میں صنعت کاری کی سہولیات کے لئے مقامات چننے کے وقت سے ہی مقامی ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے مدّنظر رکھا جاتا ہے۔ ماحولیاتی منیجمنٹ سسٹمز اور طریقوں کے ایک سلسلے کے ذریعے تنظیم کی مصنوعات، سرگرمیوں اور خدمات کے ماحولیاتی اثر کو بڑی حد تک کم کر دیا گیا ہے۔
اپریل 2023 میں ٹرینا سولر کا ییوو پلانٹ PV انڈسٹری میں صفر کاربن فیکٹری کی سرکاری سند حاصل کرنے والا پہلا پلانٹ بنا۔ گزشتہ پچیس سالوں میں کمپنی کی ٹیکنالوجی، مصنوعات، سامان اور طریقہ کار میں کاربن میں کمی کے طریقوں کی عکاسی کے علاوہ اس سے ٹرینا سولر کا مستحکم ترقی کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔
ٹرینا سولر کی گرین کاروائیوں میں فطرتی وسائل کا مستحکم استعمال، ضائع گیس، ضائع پانی اور ٹھوس فضلے کا ذمہ دار اخراج اور ری سائیکلنگ، اور بجلی کے استعمال، پانی کے استعمال اور گرین ہاؤس گیس (GHG) کے اخراج میں بڑی حد تک کمی بھی شامل ہے۔ 2022 میں ٹرینا سولر کی سیل اور ماڈیول مصنوعات کی تیاری کے فی یونٹ GHG اخراج میں 2020 کے مقابلے میں بالترتیب 50.81 فیصد اور 61.88 فیصد کمی آئی، جبکہ اس نے کاربن کے اخراج میں کمی کے اہداف جلد حاصل کر لیے یا ان سے آگے نکل گیا۔
کاربن کے اخراج میں 20 فیصد کمی، شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر بنائی گئی کلی صفر ویلیو چین
ٹرینا سولر نہ صرف اپنے مستحکم ترقی کے اصولوں کا نفاذ کرتا ہے بلکہ اپنے وزن اور اہداف کو اپنے عالمی اسوسی ایٹس تک پہنچانے کا بھی عزم رکھتا ہے۔ حصولی اور تحقیق کے تمام طریقوں میں استحکام شامل کرنے سے یہ تنظیم عالمی شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے کلی صفر ویلیو چین کو فروغ دینے اور سرسبز ماحولیاتی نظام تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہے۔
ٹرینا سولر نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ اپنے ماڈیولز سے کاربن کا اخراج کم کیا ہے اور نئے کم کاربن والے سلیکون مواد تیار کیے ہیں۔ ٹرینا سولر کے 150 مائکرون اور 130 مائکرون ویفرز سے کاربن کا اخراج عام ویفرز سے 20 فیصد کم ہے، جس کی وجہ ویفر کی موٹائی کم کرنے کے لئے کمپنی کی کوششیں ہیں۔ گرین سپلائی چین کے شعبے میں شاندار کارکردگی کے نتیجے میں جب 2022 گرین صنعت کاری کی فہرست جاری کی گئی تو فروری 2023 میں چینی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (MIIT) نے ٹرینا سولر کو "قومی گرین سپلائی چین منیجمنٹ انٹرپرائز” تفویض کیا۔
قدر میں اضافہ کرنے والی سپلائی چین خدمات کا عالمی سطح پر مسابقتی اور جدت پسند رہنما بننے کے لئے ٹرینا سولر مختلف سیکٹرز میں تعاون کو فروغ دینا اور گرین سپلائی چین کا نفاذ جاری رکھے گا تاکہ اوپری اور نچلی سطح کے اداروں میں انقلاب اور تبدیلی کو تحریک دی جا سکے۔
کلی صفر مصنوعات کے ذریعے مستحکم مستقبل میں حصہ ڈالنا
کاربن کے اثرات ختم کرنے کے سفر کو گرین ٹیکنالوجی کی رہنمائی حاصل ہے۔ ٹرینا سولر اپنے بہتر ٹیکنالوجی والے پلیٹ فارمز اور جدید، انتہائی ہائی پاور مصنوعات کے ذریعے اپنے گاہکوں کے ساتھ ایک سرسبز، کلی صفر توانائی والا مستقبل تخلیق کر رہا ہے۔
2022 میں TÜV رینلینڈ نے ٹرینا سولر کے ورٹیکس ماڈیولز کو اپنے مکمل عرصۂ حیات میں کم کاربن مینج کرنے کی صلاحیتوں کے لئے عرصۂ حیات کے تجزیے (LCA) کا سرٹیفیکیٹ دیا۔ اسی سال بعد میں TÜV رینلینڈ نے دوبارہ کمپنی کو کاربن کے اخراج کے ساتھ ورٹیکس ماڈیولز کا سرٹیفیکیٹ دیا، جو کاربن کا اخراج کم کرنے میں مصنوعات کی صنعت میں رہنما کارکردگی کو تسلیم کرتا تھا۔
ٹرینا سولر صنعت کی ان ابتدائی کمپنیوں میں سے بھی ایک تھی جنہوں نے n قسم کے ماڈیولز کے لئے ماحولیاتی پراڈکٹ کے اعلامیے (EPD) اور کاربن کے اخراج کی سند کے عمل کا آغاز کیا۔
کلی صفر کاروائيوں کے نفاذ سے لے کر کلی صفر ویلیو چین کی تیاری اور کلی صفر مصنوعات بنانے تک، ٹرینا سولر اس رستے کے ہر قدم پر معاشرے کے فائدے کے لئے کاربن کے اخراجات میں کمی لانے کے لئے پرعزم ہے۔ مستقبل میں ٹرینا سولر تمام متعلقین کے ساتھ کام کرتے ہوئے کرہ ارض کا تحفظ، عالمی کاربن ختم کرنے کے آغاز کار کا تحفظ اور ہر جگہ لوگوں کے لئے شمسی توانائی دستیاب کرنا جاری رکھے گا۔